پینے کا پانی، صحت اور تعلیم کو یقینی بنایا جائے:رگھوور

رانچی 13جولائی (معیز الدین خان): وزیرا علیٰ رگھوور داس نے حکم دیا ہے کہ کان والے علاقوں میں پینے کا پانی ،صحت اور تعلیم کو یقینی بنایا جائے۔ اس کیلئے منصوبہ سازی کی جائے۔ سب سے پہلے ان علاقوں میں اس میں شامل کیا جائے جس میں کان ہیں۔ پھر پورے ضلع میں منصوبہ نافذ کریں۔ سارنڈا کے گاﺅں میں لال پانی آتا ہے اس علاقے کو اپنی ترجیح میں شامل کریں ۔ وزیراعلیٰ آج ضلع مینول فاﺅنڈیشن ٹرسٹ کا جائزہ لے رہے تھے انہوں نے کہا کہ معدنیات والے ضلع کے سبھی ڈی سی کو خط لکھ کر وہاں جلد سے جلد منرل فاﺅنڈیشن ٹرسٹ کی میٹنگ کا انعقاد کریں اور اس میں جو مشورے سامنے آئےں ان کی روشنی میں منصوبہ تیار کریں۔
اگلے ماہ وہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ میٹنگ میں خود اسے قطعی شکل دےںگے اور اس کے نفاذ کا راستہ نکالیںگے۔ میٹنگ میں طے کیا گیا کہ ان ضلعوں میں ذیلی صحت مراکز کھولنے کے کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔ ڈی سی کی رپورٹ کے بعد پینے کے پانی کیلئے پائپ لائن ، اسکول کیمپس ، ذیلی صحت مراکز وغیرہ کی تعمیر کی تفصیل مل سکے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹیم ورک کے توسط سے ہی کام میں جلد کامیابی مل سکتی ہے۔