پی وی سندھو بیڈمنٹن کے سیمی فائنل میں، تمغہ کی آس برقرار

ریوڈجنیرو-17 اگست (یو این آئی) ہندستان کی پی وی سندھو ریو اولمپک میں اپنی اور اپنے وطن کی امیدوں کو برقرار رکھتے ہوئے دنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی وانگ یہان کو 19-21، 20-22 سے ہراکر خواتین سنگلز بیڈمنٹن مقابلے کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہیں۔ سندھو اور اعلی رینکنگ والی وانگ کے درمیان میچ سے قبل ہی چینی کھلاڑی کو دعویدار بتایا جارہا تھا لیکن نوجوان ہندستانی شٹلر نے دباؤ میں آئے بغیر پورے اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہوئے محض 54 منٹ میں کوارٹر فائنل میچ جیت لیا۔ریوسنٹروں پویلین میں سابق عالمی چیمپئن وانگ کے خلاف کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج مقابلے میں حیدرآبادی کھلاڑی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سندھو کی چینی کھلاڑی کے خلاف یہ مسلسل دوسری جیت بھی ہے ، انہوں نے آخری بار گزشتہ سال ڈنمارک اوپن میں وانگ کو21۔18، 21۔19 سے شکست دی تھی۔لندن اولمپکس میں چاندی تمغہ فاتح وانگ کے خلاف ہندوستانی شٹلر کی جیت اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ ان پر اب تمغہ کی امید کا بوجھ کافی بڑھ گیا ہے ۔میچ میں اگرچہ سندھو کا آغاز بہت اچھی نہیں رہااور وہ پہلی سروس گنوا بیٹھی جس سے وانگ نے 3۔0 کی شروعاتی برتری لے لی لیکن پھر ہندوستانی کھلاڑی نے مضبوطی سے واپسی کی اور وانگ کی مسلسل بے جا غلطیوں کا فائدہ اٹھا کر 5۔5 سے اسکوربرابر کر دیا۔دونوں کھلاڑیوں نے طویل ریلیاں کھیلیں اور چینی کھلاڑی نے 12۔9 سے برتری لے لی لیکن سندھو نے اعتماد سے پوائنٹس لینا جاری رکھا اور 14۔14 پر پھر برابر کر لی۔ سندھو اور وانگ نے میچ میں طویل ریلیاں اور بہترین کراس کورٹ شاٹس کھیلے اور پہلی بار 21 سالہ سندھو نے 15۔14 کی برتری بنائی لیکن وہ اگلے تین پوائنٹس گنوا بیٹھیں اور وہ 15۔17 سے پیچھے ہو گئیں لیکن پھر سندھو نے بہترین اسمیشیز کھیلتے ہوئے 17۔17 پر اسکور برابر کیا اور 20۔18 سے آگے ہو گئیں۔سندھو نے اسی کے ساتھ پہلا گیم 29 منٹ میں 22۔20 سے اپنے نام کرلیا۔دوسرے گیم میں سندھو زیادہ مثبت ہوکر کھیلی اور 9۔4 سے ابتدائی برتری لی. لیکن انہوں نے پھر کچھ بے جا غلطیاں کیں جس سے وانگ نے اسکور 9۔7 کے قریب پہنچا دیا لیکن چینی کھلاڑی نیٹ میں الجھ گئیں۔سابق نمبر ایک کھلاڑی نے پھر غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپسی کی کوشش کی۔ سندھو نے ایک وقت کنارے کے ساتھ اسکور 18۔13 پر پہنچا دیا لیکن وانگ نے گیم میں پہلی بار 18۔18 پر برابری کی اور 19۔18 سے برتری بھی لے لی۔ تاہم سندھو نے پھر مسلسل دو پوائنٹس لے کر 24 منٹ میں 21۔19 سے کھیل اور سیمی فائنل کا ٹکٹ اپنے نام کر لیا۔جیت کے بعد سیمی فائنل مقابلے کے بارے میں پوچھے جانے پر سندھو نے کہا “میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گی۔ مجھے امید ہے عالمی نمبر دو کھلاڑی کے خلاف میچ آسان نہیں تھا۔ انہوں نے دونوں گیموں میں بہت اچھا کھیلا، خاص طور پر دوسرے گیم میں جب وہ 18۔18 پر میرے برابر آ گئیں۔ میں نہیں کہوں گی کہ میں خوش قسمت ہوں کیونکہ وانگ نے بہت اچھا کھیلا۔وانگ سے ساتویں بار کھیل رہی ہے ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے کہا کہ چینی کھلاڑی کے خلاف پہلے کھیلنے کا انہیں کافی فائدہ ملا۔