چنے اور فروٹ چاٹ

اجزاء:149 سفید چنے ایک پاؤ 149 کٹھا سیب ایک پاؤ 149 امرود ایک پاؤ 149 سرخ انار ایک عدد(چھوٹا سائز) 149 کیلے 3عدد 149 آدھے لیموں کا رس حسب ضرورت 149 نمک ایک چٹکی 149 لال مرچ چائے کا چوتھائی چمچ 149 کالی مرچ ایک چٹکی 149 کینو کا رس ایک پیالی
149 چینی ایک کھانے کا چمچہ ترکیب:چنے گلا لیں۔ سیب چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ انار کے دانے نکال لیں۔ امرود کے بھی ٹکڑے کر لیں۔ کیلے کے گول قتلے بنا لیں۔ پیالے میں تمام پھلوں کو مکس کر کے ڈالیں۔ فروٹ پر کینو اور لیموں کا رس ڈال کر ملائیں۔ چنے گلا کر شامل کر یں اور حسب ذائقہ نمک مرچ ڈالیں۔ چینی ڈالیں اور تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر یں۔
نوٹ: کٹے ہوئے کیلے چونکہ کالے پڑ جاتے ہیں اس لئے انہیں پیش کرتے وقت مکس کر یں۔