چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی رمن سنگھ نتیش سے ملے

پٹنہ، 11 اپریل (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی رمن سنگھ نے آج بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے ملاقات کی۔مسٹر سنگھ ایک انے مارگ پر واقع وزیراعلی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور مسٹر کمار سے اخلاقی ملاقات کی۔ وزیر اعلی مسٹر کمار نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی مسٹر سنگھ کا گلدستہ دے کر خیر مقدم کیا۔ مسٹر کمار نے مسٹر سنگھ کوکپڑے اور علامتی نشان بھی پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار، وزیر اعلی کے سکریٹری اتیش چندرا، منیش کمار ورما اور وزیر اعلی کے او ایس ڈی گوپال سنگھ موجود تھے ۔قابل ذکر ہے کہ دو روزہ بہار دورے پر آنے والے مسٹر سنگھ نے کل دیر شام گورنر رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کی تھی۔ مسٹر سنگھ آج مونگیر کے لئے روانہ ہو گئے جہاں وہ بہار یوگا اسکول کے بانی سوامی نرنجنانند سرسوتی سے ملاقات کریں گے ۔بہار کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ نے اپنی ریاست میں مرحلہ وار شراب بندی نافذ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ شراب بندی کا فیصلہ لینے سے پہلے اس معاملے میں وزیراعلیٰ نتیش کمار سے مشورہ کرنے اور ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کیلئے بہار آئے تھے۔