چیمپئنز ٹرافی: ایجبسٹن گراؤنڈ پر پاک بھارت ٹیموں کا پلڑا برابر

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا میچ چار جولائی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان برمنگھم میں ہونے جا رہا ہے جہاں پاکستان نے بھارت کے خلاف دو میچز کھیلے جن میں سے ایک جیتا اور ایک ہارے۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم کرکٹ سٹیڈیم میں اب تک کھیلے گئے میچز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ریکارڈ برا نہیں، قومی ٹیم نے برمنگھم میں مجموعی طور پر گیارہ میچز کھیلے جن میں چار اپنے نام کیے۔ بھارت کی بات کی جائے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان برمنگھم میں دو میچ کھیلے گئے جن میں سے ایک بھارت اور ایک پاکستان جیتا، دونوں ٹیموں کا ریکارڈ اس سٹیڈیم میں برابر ہی ہے۔ ستمبر 2014 میں کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا جبکہ دونوں ٹیموں کے دوران جون 2013 میں کھیلے گئے میچ کے دوران بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔ بھارتی ٹیم کا ایجبسٹن میں سب سے زیادہ سکور 165 رنز ہے، اس گراؤنڈ پر سب سے زیادہ سکور انگلینڈ ٹیم کی جانب سے 273 رنز بنایا گیا ہے۔