چینی پلاؤ

اجزاء:149 چاول آدھ کلو 149 گھی دو چھٹانک 149 انڈے دو عدد 149 گاجریں دو عدد 149 مرغی چند ٹکڑے 149 گوبھی کا پھول ایک عدد 149 سبز پیاز معہ ہری ڈنڈی چار عدد 149 گوبھی کے پھول کے چند ٹکڑے نچلے حصے کے
ترکیب:چاول صاف کر کے پانی میں بھگو دیں۔ مرغی کے ٹکڑے ابال لیں، گاجر، گوبھی کا پھول اور نچلے حصے کے چند ٹکڑے بھی ابال لیں۔ دیگچی میں گھی کڑکڑائیں اور اس میں پیاز ڈنڈی سمیت کاٹ کر ڈال دیں۔ ابلی ہوئی سبز یاں، مرغی کے ٹکڑے، نمک اور مرچ بھی کاٹ کر ڈالیں۔ دو ایک بار چمچہ چلانے کے بعد انڈے توڑ کر ڈال دیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو ایک دومرتبہ کفگیر چلائیں تاکہ تمام چاول یکساں پک سکیں۔یہ نہ ہو کہ کہیں کچے رہ جائیں اور کہیں نیچے لگ جائیں۔ چاول دو کنی پر ابال کر نچوڑ لیں۔ اور پھر سبزیوں اور مرغی کے ٹکڑوں میں ڈال کر پندرہ منٹ کے لئے دم پر لگا دیں۔ یہ چینی پلاؤ نہایت لذیذ ہوتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ بے حد صحت بخش بھی ہوتا ہے۔ اس پلاؤ کی ایک خوبی یہ ہے کہ اسے پکانا بھی کوئی زیادہ مشکل نہیں حالانکہ دیگر چینی کھانے پکانے بہت مشکل کام ہوتا ہے۔