ڈی ایم نے گاندھی میدان کی تیاریوں کا لیا جائزہ

پٹنہ، 8اکتوبر (طارق حسن)۔ ضلع مجسٹریٹ سنجے کمار اگروال نے راون دہن پروگرام کی تیاریوں کے جائزہ کے لئے گاندھی میدان کا معائنہ کیا۔ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ گاندھی میدان کے اندر جائے پروگرام کے ساتھ ساتھ سبھی گیٹ کا باریکی سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایم نے اکزیکٹیو انجینئر کو ہدایت دی کہ میدان کے اندر نالہ کے اوپر سلیب کو صحیح طریقے سے فکسڈ کرایا جائے۔ کئی مقامات پر نالے کے اوپر سلیب کھسکا ہوا ہے اور کئی جگہوں پر صحیح سے جمایا ہوا نہیں ہے۔ اکزیکٹیو انجینئر، بلڈنگ کو اسے فوراً ٹھیک کرانے کی ہدایت دی گئی تاکہ کسی بھی طرح کی واردات کا امکان نہ رہے۔ گاندھی میدان کے اندر کئی جگہوں پر کیبل کے تار نیچے لٹکے ہوئے ہیں۔ سب ڈویژنل افسر، پٹنہ صدر کو ہدایت دی گئی کہ کیبل کے تار کو فوراً ہٹوانا یقینی بنائیں۔ معائنہ کے دوران کئی پرانے درخت پائے گئے جو خطرناک شکل سے جھکے ہوئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ ایسے درختوں کو کٹواکر ہٹوانے کی ہدایت دی گئی۔ اکزیکٹیو افسر نوتن راجدھانی سرکل، پٹنہ نگرنگم کو ہدایت دی گئی کہ سبھی ہائی ماسٹ لائٹ کو چالو رکھوانا یقینی کریں۔ گاندھی میدان کے اندر اور باہر کسی بھی حالت میں روشنی کی کمی نہ ہو یہ یقینی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ واضح کیا گیا کہ کسی بھی حالت میں پروگرام کے دوران کسی بھی حالت میں بجلی اور روشنی میں رکاوٹ پیدا نہیں ہونی چاہئے۔ میدان کے اندر کئی مقامات پر پتھر ادھر ادھر بکھرے ہوئے ہیں۔ اکزیکٹیو انجینئر تعمیرات عمارت کو ہدایت دی گئی کہ فوراً ہٹوانا یقینی کریں۔ میدان کے اندر گڈھے ہیں جس سے حادثہ کا امکان بنا ہوا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ اکزیکٹیو انجینئر، محکمہ تعمیرات عمارت کو ہدایت دی گئی کہ ایسے سبھی گڈھوں کو بھرنا یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ نے افسران کو حفاظتی انتظام چاک و چوبند رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ معائنہ کے دوران ایس ایس پی منو مہاراج، سٹی ایس پی چندن کشواہا، ایس پی ٹریفک پران توش کمار داس، ایڈیشنل مجسٹریٹ نظم و نسق راجیش چودھری سمیت سبھی انتظامیہ، پولیس و تکنیکی محکمہ کے افسران موجود تھے۔