کار ہائے زندگی کو پائدار سمجھ کر اور کار ہائے آخرت کے وقت یہ خیال کر کہ کل ہی موت کا سامنا ہے۔ نبی کریم ﷺ

اللہ کی قدرت : گھوڑا
گھوڑا بہت ہی چست و چالاک اور تیز رفتار جانور ہے۔، جو سواری کے کام آتا ہے، نبی نے اس جانور کی بہت تعریف فرمائی ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کے اندر ایسی سوجھ بوجھ عطا کی ہے کہ پیش آنے والے خطرات کو بھانپ کر آگاہ کردیتا ہے، وہ اپنے مالک کا بڑا وفادار بھی ہوتا ہے اور اپنے پرائے کو بخوبی جانتا ہے۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ جب اسے نیند آتی ہے، تو کھڑے کھڑے سوجاتا ہے۔ یقیناًاللہ کی عظیم قدرت ہے کہ ایک جانور میں اتنی ساری خوبیاں رکھ دی ہیں۔
ایک سنت کے بارے میں : وضو کا سنت طریقہ
۱)وضو کی نیت کرنا۔ ۲) بسم اللہ پڑھ کر وضو شروع کرنا۔ ۳)تین مرتبہ دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا۔ ۴)مسواک کرنا، اگر مسواک نہ ہو تو انگلیوں سے دانتوں کو ملنا۔ ۵)تین بار کلی کرنا۔ ۶)تین بار ناک میں پانی چڑھانا۔ ۷) ہاتھوں اور پاؤں کو دھوتے وقت انگلیوں کا خلال کرنا۔ ۸) ہر عضو کو تین تین بار دھونا۔ ۹) ایک مرتبہ پورے سر کا مسح کرنا۔ ۱۰) سر کے ساتھ کانوں کا مسح کرنا۔ ۱۱) پے در پے وضو کرنا۔ ۱۲) ترتیب وار وضو کرنا۔
ایک اہم عمل کی فضیلت : صدقہ دینا
رسو ل اللہ نے فرمایا: ’’کہ صدقہ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا، صدقہ دینے والا جب مال کا صدقہ دیتا ہے، تو مانگنے والے کے ہاتھ میں جانے سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں پہنچ جاتا ہے (یعنی قبول کرلیتا ہے)۔‘‘