کاکوری کانڈ کے انقلابیوں کو اکھلیش کاخراج عقیدت

لکھنؤ 09 اگست (ایجنسی): اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج کاکوری کانڈ کے انقلابیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آزادی کیلئے شہید انقلابیوں کو نہ صرف یاد کرنا بلکہ ان کے خوابوں کے ہندستان کی تعمیر کرنا ہم سبھی کا فرض ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت کاکوری کانڈ کی یاد کو تازہ بنائے رکھنے کیلئے پابند عہد ہے۔ کاکوری میں سیاحت کو بڑھاوا دینے کیلئے ریاستی حکومت کے ذریعہ قریب 5 کروڑ روپئے کے پروجیکٹ کے توسط سے کام کرایا جارہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعہ موجودہ اور آنے والی نسل کو انقلابیوں کے بارے میں جانکاری حاصل ہوسکے گی۔