کرینہ کی لمبی لمبی نیندیں ختم ہوگئیں:سنی لیون

ممبئی۔26دسمبر(ےواین این)بھارتی فلم نگری میں تیزی سے جگہ بنانے والی سنی لیون نے کرینہ کپورکوماں بننے پر مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی لمبی لمبی نیندیں ختم ہوگئیں کیونکہ راتوں کو جگانے والا ”تیمور“دنیا میں آگیا ہے ۔بالی ووڈ سپرسٹارکرینہ کپور کے بیٹے کا نام تیمورعلی خان پٹودی رکھنے پرسوشل میڈیا پرایک طوفان مچا ہوا ہے ، دوسری جانب انہیں مبارک باد دینے والوں کی بھی کمی نہیں، ان میں سنی لیون بھی شامل ہیں۔سنی لیون نے کہا کہ سیف علی خان اورکرینہ کپوربالی ووڈ کا بہت خوبصورت جوڑا ہے اوروہ انہیں زندگی کا نیا باب شروع ہونے پر مبارک باد دیتی ہیں۔بے باک اداکارہ نے کرینہ کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایک عورت کیلئے ماں بننا دنیا کا سب سے خوبصورت ترین احساس ہے لیکن اب بیبو کو لمبی لمبی نیند کی قربانی دینا پڑے گی کیونکہ ان کی زندگی میں راتوں کو جگانے والا ”تیمور“آگیا ہے ۔