کشمیر میں سیکوریٹی کی صورتحال پرعمرعبداللہ نے حکومت کوگھیرا

سرینگر29جون(آئی این ایس انڈیا) کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال پر اپوزیشن نیشنل کانفرنس نے آج سوال اٹھائے اور حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی جبکہ حکومت نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ریاست میں پراکسی جنگ چلایا جا رہا ہے نہ کہ یہ قانون،نظام کا عام مسئلہ ہے۔سی آر پی ایف کے قافلے پر گزشتہ ہفتے ہوئے دہشت گردانہ حملے کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے حکومت سے جواب دینے کو کہا کہ وادی کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اس نے کیا قدم اٹھائے ہیں۔عمر کی مانگ کاجواب دیتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نرمل سنگھ نے ہاؤس کو یقین دلایا کہ کل تفصیلی جواب دیا جائے گا۔سنگھ نے کہاکہ یہ محض قانون کا مسئلہ نہیں ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ معاملے کو لے کر ہم مرکز کے رابطے میں ہیں۔ہم امرناتھ یاترا کو پرامن انجام کرانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سیاحت کے موسم میں کوئی واقعہ نہیں ہو۔عمرعبداللہ نے کہاکہ یہ اچھا ہے کہ حکومت امرناتھ مسافروں اور سیاحوں کی حفاظت کو لے کر فکر مند ہے لیکن یہ ریاست میں رہ رہے لوگوں کی حفاظت کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ امرناتھ یاترا ایک ماہ میں ختم ہو جائے گی اور سیاحتی موسم دو ماہ تک چلے گا لیکن ریاست میں رہ رہے لوگوں کی حفاظت کے بارے میں کیا قدم اٹھائے گئے ہیں خاص طور پر سرحدی علاقے میں رہنے والے لوگوں کے بارے میں۔