کلبھوشن جادھو کے معاملے میں عالمی عدالت کا فیصلہ آج

نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی شہری کلبھوش جادھو کے معاملے میں کل شام ساڑھے تین بجے اپنا فیصلہ سنائے گی۔ ہندوستانی بحریہ کے سابق افسر مسٹر جادھو کو پاکستان کی فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی ہے جس کے خلاف ہندوستان نے عالمی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ اس پر عالمی عدالت نے ان کی پھانسی کی سزا پر عبوری روک لگا دی تھی۔ اس کے بعد پیر کو ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے عدالت میں اپنا اپنا موقف رکھا گیا تھا۔ دونوں اطراف کی دلیلیں سننے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ کورٹ کی ایک ریلیز کے مطابق ہیگ میں واقع پیس پیلیس میں کل ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے تین بجے کورٹ کے صدر رونی ابراہم اس معاملے میں فیصلہ سنائیں گے۔