کمبلے اور وراٹ نے کیا تیز بالنگ کوچ کا مطالبہ کیا

نئی دہلی،23مئی(آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ انیل کمبلے اور کپتان وراٹ کوہلی نے ٹیم کے لئے تےز گےند بازی کوچ کا مطالبہ کیا ہے۔کوچ کمبلے اور کپتان کوہلی نے یہ مطالبہ حیدرآباد میں منتظمین کی کمیٹی اور بی سی سی آئی کے حکام کے ساتھ ملاقات میں رکھاتھا۔اجلاس میں بی سی سی آئی کے سی ای او راہل جوہری، جوائنٹ سکریٹری امیتابھ چودھری اور خزانچی انیرودھ چودھری موجود تھے۔ اس اجلاس میں گریڈ ”اے“ کھلاڑیوں کے مرکزی معاہدے میں 150 فیصد اضافہ کرنااور امدادی عملہ کی تنخواہوں میں کافی اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ٹیم انڈیا کے لئے تیز بولنگ کوچ رکھنے کی بھی مانگ کی گئی، ٹیم کے کوچ انیل کمبلے عالمی معیارکے لےگ اسپنر رہے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے تیسرے بولر ہیں۔ اس اجلاس میں بلے بازی کوچ سنجے بانگڑ کو اسسٹنٹ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کی گئی ہے۔