کوئی میرے اور کترینہ کے رشتے کو سمجھ نہیں سکتا : رنبیر کپور

ممبئی،4 ستمبر (پی ایس آئی)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے بارے میں خبریں آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں اور اب رنبیر کپور نے کترینہ کیف کے ساتھ محبت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں فلم ‘‘عجب پریم کی غضب کہانی’’ کے دوران ہی کترینہ سے محبت ہوگئی تھی۔.اداکارکا کہنا تھا کہ مجھے کترینہ سے جتنی محبت ہے میں اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا جب کہ کوئی بھی میرے اور اداکارہ کے رشتے کو سمجھ ہی نہیں سکتا ہے۔