کولکاتہ کے ہوٹل اوبرائے گرانڈ میں رو ز نامہ تاثیر کی رونمائی

کولکاتہ30 جولائی ( جاوید اختر)رو ز نامہ ’’تاثیر‘‘ کے ایڈیٹر ڈاکٹر محمد گو ہر کی آج عمائدین شہر کے ساتھ اوبرائے گرانڈ ہوٹل میں ایک نشست منعقدہوئی ۔نشست میں’’ تاثیر‘‘ کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔تمام لوگو ں نے’’ تاثیر‘‘ کے معیار اور اس کے گیٹ اپ کی تعریف کرتے ہوئے اس کے سر کولیشن کو مزید بڑھا نے اور مغربی بنگال کے گو شے گو شے میں پہنچا نے میں تعاون کر نے کا عہد کیا۔اس موقع پر رو ز نامہ’’ تاثیر‘‘کی رونمائی بھی عمل میںآئی۔اس رو ز نامے پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ اس میں شائع خبریں معتدل ، مقالے معلوماتی اور اداریے دل ودماغ کو رو شن کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ اخبار موجو دہ حالات کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے قو م وملت کی رہنمائی کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اخبار بڑی تیزی کے ساتھ عوام وخواص میں مقبول ہو تا جارہاہے ۔تمام لوگو ں نے اس اخبار کی بقاء اور ترقی کیلئے دعائیں کیں۔ نشست میں جن اہم لوگو ں نے شرکت کی ان میں محمد افضل خان، ایڈیٹر محفل خوش رنگ( اردو) کا نام قابل ذکر ہے۔