کونسل اور اسمبلی کی کارروائی ہنگامے کی نذر

پٹنہ یکم دسمبر ( پرمو د کمار پاٹھک)بہار قانون ساز کانسل میںآج بھی ایوان کی کارروائی میں کھانے کے وقفہ کے پہلے رکاوٹ پیدا ہوئی ،شوروغل اورزبردست ہنگامے کی وجہ سے وقفہ سوالات کی کارروائی نہیں چل سکی۔ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ برسراقتدار عظیم اتحاد کی اہم جماعت راجد کی طرف سے ڈالی گئی ۔اس صورتحال کو دیکھ کراپوزیشن جماعت بھاجپا کے اراکین حیران تھے حالات کودیکھتے ہوئے چیئر مین او دھیش کمار سنگھ نے کھانے کے وقفہ تک کیلئے کاررائی کو ملتو ی کردیا۔ہنگامے کے درمیان ہی حکومت کی جانب سے ایوان میں سپلیمنٹری فنانشیل بجٹ پیش کیاگیا۔اس سے قبل ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہو ئی راجد کے اراکین ویل میںآکرنعرے بازی کرنے لگے ۔ان کا مطالبہ تھاکہ بھاجپاکے سشیل کمار مو دی نے کالادھن معاملے جوالزام لگایا ہے کہ اس کیلئے وہ ایوان میں معافی مانگیں ۔سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے بھی اس معاملے میں بھاجپا کی پالیسی مذمت کی ۔ بھاجپا کے اراکین بھی راجد کے الزام کو لیکر ردعمل ظاہر کر تے دیکھے گئے ۔اس ہنگامہ آرائی کے درمیان وزیراعلیٰ نتیش کمار ایوان میں خامو ش ہو کر بیٹھے رہے ۔تقریباً یہی صورتحال اسمبلی کی بھی رہی برسراقتداررا جد کی طرف سے کارروائی میں خلل پیداکئے جانے سے ناراض این ڈی اے کے اراکین نے راج بھون جاکر گورنرکو میمورنڈم سونپا اور ان سے اس معاملے میںمداخلت کر نے کی اپیل کی ۔