کوہلی اور اسمتھ آج پھرٹکرائیں گے

بنگلور۔15 اپریل (ایجنسی) بین الاقوامی کپتانوں ویراٹ کوہلی اور اسٹیو اسمتھ کا کل یہاں پھر ایک مرتبہ آمنا سامنا ہوگا لیکن اس مرتبہ دونوں ہی کپتان اپنی آئی پی ایل ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف کامیابی کی سمت گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہوں گے۔ آئی پی ایل 10 کی بڑی ٹیمیں تصور کی جانے والی رائل چیلنجر بنگلور اور پونے سوپر جائنٹس نے ٹورنمنٹ میں تاحال چار مقابلوں میں تین ناکامیاں برداشت کی ہیں اور کل دونوں ہی ٹیمیں کی کوشش ہوگی کہ وہ کامیابی کی سمت واپسی کریں۔ آر سی بی کے کپتان کوہلی نے کاندھے کے زخم سے صحتیابی کے بعد کامیاب واپسی کرتے ہوئے گزشتہ مقابلے میں نصف سنچری اسکور کی لیکن سنسنی خیز مقابلے میں اسے ممبئی انڈینس کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی۔ دوسری جانب پونے کو بھی گجرات کے خلاف بہتر آغاز کے باوجود ناکامی برداشت کرنی پڑی ہے۔ کوہلی اور اسمتھ فی الحال دنیائے کرکٹ کے دو سرفہرست بیٹسمین ہیں اور وہ تنہا اپنے بل بوتے پر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔ اسمتھ کیلئے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کا ناقص فام تشویش کا باعث ہے کیونکہ وہ جس برق رفتاری بیٹنگ کیلئے مشہور ہیں، وہ بیٹنگ تو درکنار بلکہ سنگلز رنز بنانے میں بھی جدوجہد کررہے ہیں۔ آر سی بی کیلئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ ٹورنمنٹ میں جدوجہد کررہی دو ٹیموں کے خلاف بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے چار نشانات حاصل کرے چونکہ پونے اور گجرات کامیابی حاصل کرنے کرپارہے ہیں۔
بنگلور کے کوہلی کی نصف سنچری اور اسپنر سامیوئل بدری کی ہیٹ ٹرک سے حوصلے بلند ہوئے ہیں جیسا کہ گزشتہ مقابلے میں ممبئی کے خلاف بدری نے ہیٹ ٹرک لیتے ہوئے حریف ٹیم کو مشکلات ڈھکیل دیا تھا لیکن کیرن پولارڈ نے ایک یادگار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلوائی ہے۔ اننگز کے آغاز پر کریس گیل کا ناقص فام بنگلور کے لئے مسائل پیدا کررہا ہے۔ امکانات روشن ہیں کہ ٹیم انتظامیہ، گیل کو ٹیم سے خارج کرتے ہوئے ان کے مقام پر شین واٹسن کو شامل کرے کیونکہ وہ اننگز کا آغاز کرنے کے علاوہ بولنگ کے ہمراہ ابتدائی مقامات پر کہیں بھی بیٹنگ کرسکتے ہیں۔ آر سی بی کیلئے اے بی ڈی ویلیرس کی شاندار واپسی بھی خوش آئند ہے،۔ جبکہ نوجوان بیٹسمین کیدار جئے دیو نے ابتدائی مقابلوں میں اسٹار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ پونے کیلئے حد سے زیادہ اسمتھ پر انحصار کرنا مسائل پیدا کررہا ہے حالانکہ ٹیم نے ٹورنمنٹ کا کامیاب آغاز کیا۔ جس میں اسمتھ نے اپنی روایت سے ہٹ کر تیز رفتار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلوائی تھی۔ اجنکیا رہانے نے ایک سے زائد مرتبہ ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کی لیکن مڈل آرڈر میں سب سے زیادہ نقصان دھونی کے ناکام ہونے سے برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ بولنگ شعبہ میں بھی فاسٹ بولر اشوک ڈِنڈا کے مہنگے ثابت ہونے کی وجہ سے اسپنرس پر کافی دبا¶ بن رہا ہے۔ آئی پی ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی بین اسٹوکس کی موجودگی کا بھی پونے کو تاحال کوئی غیرمعمولی فائدہ نہیں ہوا ہے۔