کپتانی چھوڑ کر سکتے ہیں کک

چنئی، 20 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان دورے پر ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ ٹریور بے لس نے مانا ہے کہ اب کپتان ایلیسٹیر کک کیلئے کپتانی میں بنے رہنے یا عہدے چھوڑنے کا فیصلہ کرنا آسان ہو جائے گا۔ہندستان دورے پر پانچ ٹسٹ میچوں کی سریز ایک میچ باقی رہتے پہلے ہی گنوا چکی انگلینڈ ٹیم کی کارکردگی کافی ناقص رہی اور ٹیم کے کپتان کک بھی اس دوران ٹیم کا حوصلہ بڑھانے میں کامیاب نہیں رہے ۔پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں تو انگلینڈ کا مظاہرہ اتنا خراب رہا کہ میزبان ٹیم نے اپنی ٹیسٹ تاریخ کا ہی سب سے زیادہ 759 کا اسکور بنا ڈالا۔ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش دکھائی دے رہے انگلش کوچ بے لس نے مانا کہ چنئی ٹیسٹ کے چوتھے دن ان کی ٹیم مکمل طور پر زیر ہی ہو گئی۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ہندستان کے دورے میں ٹیم کی ناقص کارکردگی سے کپتان کک کو یقینی ہی یہ فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی کہ انہیں کپتانی کے عہدے پر بنے رہنا چاہیے یا اسے چھوڑ دینا چاہیے ۔تاہم بے لس نے ساتھ ہی کہا کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر کک کا رہے گا۔کوچ نے کہا کہ میں نے ابھی تک کک سے بات نہیں کی ہے اور نہ ہی میں اس بارے میں ان سے کچھ کہوں گا۔یہ فیصلہ اوپننگ بلے باز خود ہی لیں گے ۔وہ کپتانی کو لے کر اپنا جواب جانتے ہیں۔میرے ہاں یا نہ کہنے سے ان کا ذہن نہیں بدلے گا۔اگر کک کپتانی جاری رکھتے ہیں تو اچھی بات ہے لیکن اگر وہ چھوڑتے ہیں۔