گجرات کے علمانے مدر سہ رحمانیہ نسواں جمالپور کا دورہ کیا

در بھنگہ /بیرو ل 24 دو سمبر ( پریس ریلیز)مدرسہ رحمانیہ نسواں جمال پور ضلع در بھنگہ میں گزشتہ دنو ں پالن پور گجرات کے عالم دین حضرت مو لانا آدم صاحب کی قیادت میں علماءکا ایک وفد پہنونچا ۔ وفد نے مدر سہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا طلباءکی تعلیم و تر بیت اور مدر سہ کے انتظام و انصرام سے متاثر ہوئے۔ دوران تعلیم طلباءکے کئی کلاسو ں میں جاکرقریب سے در س وتدریس کا جائزہ لیااور طلبا سے مختلف سوالات کئے ، ساتھ ہی مدر سہ کے کئی شعبہ کا بغور معائنہ کیا خاص طورپر شعبہ مطبخ ،شعبہ مالیات ، شعبہ اصلاح و تر بیت اور شعبہ تعمیرو تر قی کا جائزہ کےبعد انہو ں نے مدر سہ کے اساتذہ ، طلباءاور گاﺅ ں کے سر کر دہ لو گو ں کے سامنے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ انہو ں نے خو شی و مستر ت کااظہار کر تے ہوئے کہاکہ ایسے دیہی علاقو ں میں مدر سہ چلانا اور اتنی عمدہ تعلیم و تربیت کا نظم و نسق کر نا یقینا بڑی بات ہے۔ طلباءسے کئی طر ح کے سوالو ں کے جوابات ملنے کے بعد اندازہ ہو اکہ اساتذہ محنتی اور ربانی میں اخلاص و للہت ہے۔ انہو ں نے مدرسہ کے بانی ناظم شیخ الحدیث حضرت مولانا ہارون رشید صاحب کی قر بانی اور اخلاص وعمل کا ذکر کر تے ہوئے کہاکہ ہمیں خوشی اور اطمنا ن ہے کہ اس ادارہ کے سر پر ست ایک جید عالم دین اور صاحب تقویٰ ۔ وفد میں ان کے علاوہ مولانا اسعد ندوی مدر سہ عارفیہ سنگرام ، حافظ و صی احمد اور مو لانا اکبر صاحب شا مل تھے۔ مو لنا سفیان قاسمی ناظم تعلیمات مدر سہ ھذا نے و فد کااستقبال کیااور مدر سہ کے مختلف شعبہ جات کامعائنہ کر ا یا اور مدر سہ کی کا ر گردگی اس موقع پر سماجی رہنما عبدالسلام صاحب ، ڈاکٹر منٹ اللہ خان، عبد الر حمن، اظہار احمد خان، حافظ اسد اللہ، مو لانا آفتاب رحمانی، زبیر احمد و غیرہ موجود تھے واضح رہے کہ مدر سہ رحمانیہ نسوان میں تقر یبا ًڈھائی سو طلباءو طالبات زیر تعلیم و ہیں ان میں سو طلبا کے طعام و قیام کاا نتظام مدر سہ کی طر ف سے ہے۔ یہ ا دارہ بچو ں کی معیاری بنیادی تعلیم کیلئے پورے علاقہ میں مشہور ہے ۔