گرلڈ سینڈوچز

اجزاء:149 ڈان بریڈ کی ڈبل روٹی ۔ایک عدد 149 میدہ ۔دو کھانے کے چمچ 149 مکھن ۔ایک کھانے کا چمچ 149 پنیر (کدو کش) ۔ایک پیالی 149 چینی ۔ایک چائے کا چمچ 149 نمک ۔حسب ذائقہ 149 سفید مرچ پاؤڈر ۔ایک چائے کا چمچ 149 تازہ دودھ ۔ایک پیالی 149 چکن (ابلے ہوئے باریک ٹکڑے) ۔آدھی پیالی
ترکیب:ایک پین میں پہلے آدھا مکھن ڈال کر گرم کریں۔ پھر میدہ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں اور پین آنچ پر سے ہٹا لیں۔ پانچ منٹ کے لیے ٹھنڈا کریں پھر دودھ ڈال کر لکڑی کا چمچ چلاتے رہیں اور دو منٹ بعد چولہے پر دوبارہ پکانے کو رکھ دیں۔ جب یہ ساس گاڑھی ہوجائے تو سمجھ لیں کہ وائٹ ساس تیار ہے۔ اب اس وائٹ ساس میں چینی249 سفید مرچ اور چکن ملا دیں۔ اب سلائسز کے درمیان میں سے دو ٹکڑے کر لیں۔ اس کے اوپر پہلے مکھن لگائیں پھر وائٹ ساس ملی چکن پھیلا کر لگائیں۔ اس کے اوپر پنیر رکھیں اور کالی مرچ چھڑک کر ایک بڑی ٹرے میں پھیلا کر رکھ دیں۔ اوون کے پہلے سے 370 ڈگری فارن ہائیٹ پر گرم کرلیں اور اس میں تمام سلائس گرل کریں دس منٹ کے لیے ۔ جب پنیر پگھل جائے اور گولڈن براؤن ہوجائے تو سینڈوچز تیار ہیں۔ شامی کبابوں کے ساتھ بہترین ذائقہ ہے۔ فریش جوس کے ساتھ سرو کریں۔