گورنر اور وزیراعلیٰ نے آنجہانی ستیندر کے مجسمہ پر کی گلپوشی

پٹنہ، 12 جولائی (طارق حسن)۔ گورنر رام ناتھ کووند نے آج آنجہانی ستیندر نارائن سنہا کے نوتعمیر مجسمہ اور ان کے یوم پیدائش تقریب کے موقع پر منعقد سرکاری تقریب میں شری کرشناپوری واقع چلڈرن پارک میں ان کے مجسمہ پر گلپوشی کی۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نتیش کمار، بہار اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری، نائب وزیراعلیٰ تیجسوی پرساد یادو، ریاستی حکومت کے وزراء، ناگالینڈ اور کیرل کے سابق گورنر نکھل کمار، سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار، سابق ایم پی کشوری سنہا، سابق ایم پی شیاما سنگھ وغیرہ نے بھی بہار کے سابق وزیراعلیٰ آنجہانی ستیندر نارائن سنہا کے مجسمہ پر گلپوشی کی۔