ہریتھک روشن کی فلم ”کابل“ بھی امریکی ڈرامے کا چربہ نکلی

ممبئی،20دسمبر(پی ایس آئی) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی نئی آنے والی فلم ”کابل“ پر امریکی ٹی وی ڈرامے ”ڈیئرڈیول“ کے پروڈیوسرز نے کہانی چوری کا الزام عائد کردیا۔بالی ووڈ کی بڑی بڑی فلموں کوہالی ووڈ کا چربہ قرار دیا جاتا ہے لیکن ہمیشہ سے ہی بھارتی فلم میکرز ان دعوو¿ں کی نفی کرتے رہے ہیں جب کہ ہریتھک روشن کی فلم”کابل“ باکس آفس پر شاہ رخ خان کی فلم”رئیس“ کے درمیان مقابلے کے امکانات روشن ہیں تاہم ریلیز سے قبل ہی ہریتھک روشن کی فلم پر سنگین الزام لگ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور امریکی ڈرامہ سیریل”ڈیئرڈیول“ کے پروڈیوسرز نے بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کی فلم”کابل“ کو اپنے ڈرامے کا چربہ قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے ۔