ہریش راوت نے کیا دو پورٹل کا افتتاح

دہرادون17 اگست (ایجنسی): وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے نیو کینٹ روڈ واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ایک پروگرام میں یوسرک کے دو پورٹل جاری کئے۔ اتراکھنڈ منٹرشپ پروگرام اور اتراکھنڈ گیان بینک نام کے اس پورٹل کے ذریعہ نوجوانوں کو سائنس سے متعلق معلومات آسانی سے حاصل ہوسکیں گی۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے ایک کتاب کا بھی اجرا کیا اور یوسرک کی پہل کی تعریف کرتے ہوئے اسے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ان پروگراموں کو ہر ممکن مدد ملے گی۔ پروگرام کے توسط سے سائنس اور ٹکنالوجی میں موجود علم کے ذخیرے کو ایک جگہ لاکر بچوں تک پہنچانے کاکام یوسرک کرے گا۔