ہریش راوت نے کیا کوسی براج کا افتتاح

الموڑا 12 اکتوبر (ایجنسی): عوام کو پینے کا پانی ،آبپاشی اور سیاحت کی سہولیات مہیا ہوسکے اس مقصد سے کوسی بیراج / آبی ذخائر کی تعمیر ہمارے لئے میل کا پتھر ثابت ہوگی۔ یہ بات ریاست کے وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے بدھ کے روز الموڑا کے بیمول گاؤں میں آبی ذخائر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلاک ہیڈکوارٹرسمیت نزدیکی علاقوں میں پینے کے پانی کے مسئلے کا فی الفور حل ہوسکے اس مقصد سے اس آبی ذخائر کی تعمیر ترجیحی بنیاد پر کرائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 3358.98 لاکھ روپئے کی لاگت سے بنے اس بیراج میں سیاحت ، ماہی پروری ، کشتی رانی سمیت متعدد سرگرمیاں عمل میں آئیں گی۔ اس سے جہاں ایک طرف نقل مکانی رکے گی وہیں مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔