ہریش راوت کی نئی ٹیم میں ان کے قریبی ساتھیوں کو جگہ

دہرادون 29 ستمبر (ایجنسی): وزیرا علیٰ ہریش راوت نے اپنی نئی ٹیم تیار کرلی ہے۔ اس ٹیم میں راوت کے انتہائی قریبی مانے جانے والے لوگوں کو جگہ دی گئی ہے۔ اسی ٹیم کے سہارے وزیراعلیٰ ہریش راوت انتخابی حکمت عملی طے کریں گے۔ اس ٹیم میں سب سے زیادہ کسی کو اہمیت دی گئی ہے تو وہ ہیں راوت کے رشتہ دار اور وزیر اعلیٰ کے صنعتی مشیر رنجیت راوت۔ وہ الموڑا کی سیٹ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی طویل عرصے سے سی ایم کی رہائش گاہ اور سکریٹریٹ کے چکر کاٹ رہے رشی کیش سے کانگریس کے رہنما وجئے سراسوت کو وزیراعلیٰ کا مشیر بنایا گیا ہے۔ وجئے بھی کافی عرصے سے پارٹی سے جڑے ہوئے ہیں اور رشی کیش سے ٹکٹ کامطالبہ کرتے آرہے ہیں اس کے علاوہ دھنانند کو وزیر مملکت کی سطح کا وزیر اعلیٰ کا مشیر اور محمد شکیل کو وزیراعلیٰ کا مشیر برائے چھوٹی صنعت ہرپال راوت کو این آر آئی کا مشیر تو پریاگ دت بھٹ کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا مشیر بنایا گیا ہے۔