ہر گھر 24 گھنٹے بجلی دینے پر سبھی ریاستیں متفق : گوئل

نئی دہلی، 4؍مئی (آئی این ایس انڈیا ) بجلی، کوئلہ اور کان کے مرکزی وزیر مملکت پیوش گوئل نے کہا ہے کہ مرکز کے دسمبر 2018 تک ملک کے ہر گھر کو 24گھنٹے سستی اور معیار ی بجلی مہیا کرانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے تئیں اتر پردیش اور بہار سمیت یہاں موجود سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست کے بجلی وزراء کی اگلا میٹنگ راجگیر(بہار) میں ہو گی ۔پیوش گوئل نے جمعرات کو دو روزہ ریاستی بجلی وزراء کی کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آج تک سب سے زیادہ کامیاب، تخلیقی اور نتائج پر مبنی ریاست بجلی وزراء کی کانفرنس میں سے ایک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وراثت میں ملے مسائل سے ہم گھبراتے نہیں ہیں، ان کو قبول کرتے ہوئے ہم مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئلے کی کمی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے، اس کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں اور معیار میں بھی بہتری آئی ہے۔گوئل نے بتایا کہ بجلی کی پیداوار میں گندے پانی کو صاف کر کے استعمال کیا جائے گا، جس سے صاف پانی کی دستیابی بڑھے گی، ندیاں صاف رہیں گی اور آلودگی کم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریاستوں کے بجلی وزراء کے اجلاس میں پینے کے پانی کی قلت کو دیکھتے ہوئے بجلی کی پیداوار میں گٹر کے پانی کے استعمال کی تجویز پیش کی جس پر وسیع اتفاق رائے بنا ۔گوئل نے بتایا کہ کانفرنس کے دوران پاور پلانٹ کے استعمال کے لیے پاور پلانٹس سے گندے پانی کی لازمی ری سائیکلنگ پینے کے لیے استعمال کیا جانا، خشک علاقے کے بہترانتظام کے لیے اس کے استعمال کے لیے پاور پلانٹس کے قریب میں سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے جیسے کچھ نئے مسائل پر بھی بحث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں نے متفقہ طور پر بجلی اور کان کنی کے علاقوں کے مسائل پر کام کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔