ہندستان پر این ایس جی کے دروازے فی الحال بند

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) : نیوکلیائی سپلائر گروپ (این ایس جی) نے چین سمیت 7 ممالک کی حمایت نہ ملنے کے سبب ہندستان پر فی الحال این ایس جی کے دروازے بند ہوگئے ہیں۔ حالانکہ گروپ کے زیادہ تر ممالک بھارت کی حمایت کیلئے تیار تھے لیکن چین نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ بھارت کواب اس میں شامل ہونے کیلئے ازسرنو کوشش کرنی پڑے گی۔ سالانہ مکمل اجلاس کے ہندستانی رکنیت کے تعلق سے کسی حتمی فیصلہ کے بغیر ختم ہوجانے کے بعد وزارت امور خارجہ نے چین کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ ”ایک ملک” 48 رکنی نیوکلیائی گروپ میں ہندستان کی شمولیت روکنے کے لئے