ہندوستان میں داعش کی کوئی بنیاد نہیں : راجناتھ

نئی دہلی، 5 اپریل (یو این آئی) حکومت نے آج کہا کہ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کی ہندوستان میں کوئی بنیاد نہیں ہے لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے کچھ نوجوانوں کے داعش سے متاثر ہونے کے معاملے سامنے آئے ہیں جن کی جانچ چل رہی ہے ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج ایک ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ اس قسم کی کوئی معلومات یا ثبوت نہیں ہے کہ داعش نے ملک میں اپنی بنیاد بنا لیا ہے ۔ اگرچہ مرکزی اور ریاستی سیکورٹی ایجنسیوں کے ذہن میں کچھ ایسے لوگ آئے ہیں، جو سوشل میڈیاکے ذریعے اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے نظریات سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے نوجوانوں کی کل تعداد 80 ہے جن میں سے 22 کیرالہ سے ہیں۔ ان میں 16 کے خلاف تحقیقات چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان در اصل بنیاد پرستی سے متاثر ہیں اور حکومت ایسے پروگرام چلا رہی ہے جس سے نوجوانوں میں بنیاد پرستی کے اثرات کو کم کیا جاسکے ۔ اس کے لئے کچھ مذہبی گروپوں نے بھی داعش کے اثرات میں نہیں آنے کی اپیل کی ہے ۔ ہندوستانی سماج کا ڈھانچہ اور خاندانی فریم ورک بھی داعش کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ مسٹر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ داعش کے خطرے کا اندازہ لگانے اور اس سے نمٹنے کے لئے ایک قومی حکمت عملی تیار کرنے کے مقصد سے مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کی میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے ۔