ہندوستان نے ترقی کے معاملہ میں بڑے بڑے ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے: نریندرمودی

Aug 15, 2016 12:47 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودي نے اپنی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقتصادی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے آج کہا کہ ترقی کے معاملے میں ہندوستان نے دنیا کے بڑے بڑے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اقوام متحدہ کی ایک تنظیم نے آئندہ دو برسوں میں مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) میں اضافہ کے معاملے میں ہندستان کے 10 ویں مقام سے تیسرے نمبر پر آنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔

NEW DELHI, AUG 15 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi meeting children after addressing the nation from the rampart of the Red Fort on the occasion of 70th Independence Day celebration in New Delhi on Monday. UNI PHOTO-25U
مسٹر مودی نے عالمی معیشت کو ذہن میں رکھ کر ہندوستان کو عالمی معیار پر لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہندوستان دنیا کی ترقی میں اپنا تعاون کر پائے گا اور دنیا کی معیشت کی قیادت کر سکے گا۔
NEW DELHI, AUG 15 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi waves after addressing the nation from the rampart of the Red Fort on the occasion of 70th Independence Day celebration in New Delhi on Monday. UNI PHOTO-27U
مسٹر مودی نے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی منظر نامے میں ہر ملک ایک دوسرے سے منسلک ہے اور ہم کتنی بھی ترقی کر لیں لیکن عالمی واقعات کا اثر پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر ہندستانی معیشت کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہوگا اور تب ہم دنیا کی قیادت کر سکیں گے
NEW DELHI, AUG 15 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi meeting children after addressing the nation from the rampart of the Red Fort on the occasion of 70th Independence Day celebration in New Delhi on Monday. UNI PHOTO-26U
مسٹر مودی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایک تنظیم نے آئندہ دو برسوں میں عالمی ترقی کی فہرست میں ہندستان کے موجودہ 10 ویں مقام سے تیسرے نمبر پر آنے کا اندازہ لگایا ہے