ہیلی کاپٹر شاٹ کے موجد بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہیں

نئی دہلی۔2مئی(یو این این) آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ہیلی کاپٹر شاٹ پر حریف قائد ویرات کوہلی کو بھی داد دینے پر مجبور کردیا۔عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہیلی کاپٹر شاٹ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ایجاد ہے، انھوں نے کئی سال قبل اس منفرد شاٹ سے شائقین کو حیران کیا اور پھر باقاعدگی سے اس انداز میں اوپر آنے والی بالز کا سامنا کرتے رہے، خاص طور پرٹی20میں یہ شاٹ دھونی کا ٹریڈ مارک سمجھا جاتا ہے۔آئی پی ایل کے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ میں سن رائزرز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے اٹھتی ہوئی گیند کے سامنے اپنے بیٹ کو مکمل گردش دی، انھوں نے اتنی خوبصورتی سے یہ شاٹ کھیلا کہ رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی بھی ان کو داد دینے پر مجبور ہوگئے، اس شاٹ میں مہارت سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈیوڈ وارنر صرف اپنے پسندیدہ شاٹس پر ہی اکتفا نہیں کرتے بلکہ دوسرے شاٹس سیکھنے میں بھی کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔