یتیم بیٹی کی شادی کی مدد کو اٹھے کئی ہاتھ

دروندا ؍سیوان 18؍ اپریل (راجیش کمار) تھانہ علاقہ کے پپرا گاؤں میں قریب ایک سال قبل پتل کے والد للن یادو کوکچھ غیر سماجی عناصر نے قتل کر دیا تھا ۔تب لوگوں نے فیصلہ لیا تھا کہ اکلوتی بیٹی جو شادی کی دہلیز پر کھڑی ہے ۔اس کی شادی مل جل کر یں گے وہ یتیم نہیں رہے گی ۔اسی درمیان روایت اور تہذیب کے تئیں حساس کچھ لوگوں کے دل میں پتل کی شادی کرانے کی بات آئی ۔وہ سوموار کو بلاک ہیڈ کوارٹر واقع رام جانکی مندر کے احاطہ میں پتل نے آگ کے سامنے سات پھیرے لے لئے ۔سوموار کی دوپہر مندر احاطہ میں سماجک کارکنان ڈاکٹر برجیش کمار سنگھ ، ڈاکٹر بی کے سنگھ ، سابق مکھیا اجئے سنگھ ، راج کمار ٹھاکر ، راجیش یادو ، سنیل یادو ، انجیت یادو ، گڈو یادو ، گنگا ساگر پرساد وغیرہ کی پر جوش موجودگی و ہمدردی کے بوچھار کے درمیان پتل نے دروندا بلاک کے میرا چک باشندہ آنجہانی رام دیو یادو کے بیٹا باسو دیو یادو عرف ویاس یادو کا دامن تھاما ، موجود لوگوں نے لاڈلی بیٹی کو رخصت کیا ۔موقع پر نائب مکھیا منن یادو ،دھرمندر، باسو دیو یادو ، برج کشور یادو، منورنجن یادو سینکڑوں کی تعداد میں مر و خواتین اس انوٹھی شادی میں شریک ہوئے۔