اردو | हिन्दी | English
311 Views
Politics

یوم اساتذہ کے موقع پر وزیراعلیٰ نے دی مبارکباد

nitish kumar 2
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 04 ستمبر(اسٹاف رپورٹر): وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج یوم اساتذہ کے قبل شام سروپلی ڈاکٹر رادھا کرشنن کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ریاست کے اساتذہ کو یوم اساتذہ کے موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنی نیک خواہشات پیش کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا ہے کہ سماج اور قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے تعاون کی اندیکھی نہیں کی جاسکتی ہے۔ اساتذہ سماج کے بیک بون ہوتے ہیں۔ ان کو ہر سطح پر عزت واحترام ملنا چاہئے۔ وزیراعلیٰ نے ریاست کے اساتذہ سے یہ توقع کی ہے کہ وہ قوم کی تعمیر میں اپنی حصہ داری کو بڑھائیں ، ملک کی آنے والی نسل کو اس طرح تیار کریں کہ ان کے دل ودماغ میں حب الوطنی، بھائی چارہ اور خیرسگالی کاجذبہ پیدا ہو۔ ان کے اندر ملک کیلئے کچھ کرگزرنے کی تمنا بیدار ہو اور وہ اپنی صلاحیت ،علم ،سائنس اور شخصیت کے سہارے ملک کے وقار میں اضافہ کریں اور ملک کے نام کو مزید روشن کریں۔

About the author

Tariq Hasan