یووی اور دھونی کے دھمال سے بھارت سریز پر قابض

کٹک، 19 جنوری (یواین آئی) بھارت نے یوراج سنگھ اور مہندر سنگھ دھونی کی سنچری کے بدولت دوسرا ونڈے انٹر نیشنل میچ 15 رنو ںسے جیت لیا جیت کے ساتھ ہی بھارت نے ونڈے سریز پر بھی قبضہ کرلیاہے ۔ انگلینڈ کو میچ جیت سریز میں واپسی کیلئے 382 رنو ں کی ضرورت تھی مگر وہ مقررہ 50 اوورو ںمیں 8 وکٹ کے نقصان پر366 رن ہی بنا سکی۔اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کر تے ہوئے ٹیم انڈیا نے مقررہ 50 اوورو ںمیں 6 وکٹ کے نقصا ن پر 381 رنو ںکا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔آل راﺅنڈر یو راج سنگھ نے سب سے زیادہ 150 رن بنائے جبکہ سابق کپتان دھونی نے 134 رنوں نے کی لاجواب پاری کھیلی۔
یوراج نے چھ سال کے وقفے کے بعد اپنی پہلی سنچری بنائی جبکہ دھونی نے تین سال بعد اپنی پہلی سنچری بنائی۔ یوراج کی یہ 14 ویں سنچری اور دھونی کی 10 ویں سنچری ہے ۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 256 رن کی شراکت کی جو ون ڈے کرکٹ میں چوتھے وکٹ کے لئے دوسری بڑی شراکت ہے ۔ ہندوستان کا 381 کا اسکور انگلینڈ کے خلاف تیسرا بڑا ون ڈے اسکور ہے ۔تین سال بعد ہندوستانی ون ڈے ٹیم میں واپس آئے یوراج نے اپنے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 127 گیندوں پر 150 رنز میں 21 چوکے اور تین چھکے بنائے ۔ یوراج نے اس کے ساتھ ہی اپنا سب سے بہترین اسکور بھی بنا دیا۔ یوراج کا اس سے پہلے سب سے بہترین اسکور 139 رن کا تھا جو انہوں نے جنوری 2004 میں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا۔ سیریز سے پہلے کپتانی سے ہٹنے والے دھونی نے بھی اپنا جلوہ دکھایا اور 122 گیندوں پر 134 رن میں 10 چوکے اور چھ چھکے اڑائے ۔ دونوں کے درمیان چوتھے وکٹ کے لئے 38.2 اوور میں 256 رن کی شراکت ہوئی جس نے ہندوستان کو تین وکٹ پر 25 رن کی نازک حالت سے باہر نکالا۔اس سیریز کے شروع ہونے سے پہلے دھونی اور یوراج نے ایک مشترکہ ویڈیو اپنے مداحوں کو شیئر کیا تھا جس میں دونوں نے ایک دوسرے کی تعریف کی اور ایک دوسرے سے ترغیب لینے کی بات کہی تھی۔ پہلے میچ میں یہ دونوں بلے باز سستے میں آ¶ٹ ہوئے تھے لیکن یہاں انہوں نے غضب کی سنچری بنائی ۔ پونے میں پہلے ون ڈے میں کپتان وراٹ کوہلی اور کیدار جادھو نے سنچری بنائی تھی تو اس مرتبہ کٹک میں یوراج اور دھونی نے سنچری بنائی۔ یوراج نے آخری سنچری 20 مارچ 2011 کو ورلڈ کپ میں بنائی تھی جب انہوں نے چنئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 113 رنز بنائے تھے ۔ دھونی کی آخری سنچری 19 اکتوبر 2013 کو تھی جب انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ناٹ آوٹ 139 رنز بنائے تھے ۔ انگلینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ تیز گیند باز کرس ووکس نے ابتدائی پانچ اوور کے اندر ہی ہندوستان کو تین زبردست جھٹکے دے دیئے ۔انہوں نے تیسرے اوور میں لوکیش راہل (پانچ) اور زبردست فارم میں کھیل رہے۔