یوپی کے اسمبلی اسپیکر نے سبھی جماعتوں سے کی تعاون کی اپیل

لکھنؤ21 اگست (ایجنسی): اترپردیش اسمبلی کے اسپیکر ماتا پرساد پانڈے نے اسمبلی سیشن کی کارروائی میں سبھی جماعتوں کے رہنماؤں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن کے ہرایک لمحے کا پورا پورا استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازیہ کے کاموں کو نپٹانے میں سبھی جماعتوں کا تعاون ضروری ہے۔ اسپیکر آج یہاں 22 اگست سے شروع ہورہے اسمبلی سیشن کیلئے منعقد کل جماعتی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ایوان کے رہنما اور وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ ان کی جماعت اسمبلی کی کارروائی میں پورا تعاون دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سیشن میں سپلیمنٹری بجٹ کے ساتھ ساتھ قانون سازیہ سے متعلق اور بھی کئی کام نپٹائے جائیں گے،جس میں ریاست کے مفاد میں سبھی جماعتوں کا تعاون اور صلاح مطلوب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا سیشن ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس میں عوام سے متعلق مسئلوں کو حکومت کی جانکاری میں لاکر کا معقول حل تلاش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کی اسمبلی کے سبھی اراکین اس موقع کا فائدہ اٹھائیں گے۔