یوگادیوس کو عالمی منظوری ملنا بھارتیوں کیلئے باعث فخر: کووند

پٹنہ، 21جون (طارق حسن)۔ ’یوگ دیوس‘ کو بین الاقوامی منظوری مل جانے سے بھارت کی ثقافت اور روحانی قیادت کو ایک بار پھر عالمی شہرت ملی ہے۔ ہم بھارتیہ تہذیب و ثقافت کے بنیادی اصولوں کی جانب پوری دنیا کی توجہ مبذول کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس کا سہرہ بھارتیہ قیادت کو جاتا ہے۔ آج کے دن پوری دنیا یوگ کی جانب راغب ہورہا ہے، یوگ کے لئے بیدار ہورہا ہے اور یوگ سے مستفید ہورہا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار گورنر رام ناتھ کووند نے آج شایتری شکتی پیٹھ، پٹنہ کے ذریعہ مقامی پاٹلی پترا اسپورٹس کمپلیکس میدان میں منعقد ’’بین الاقوامی یوگ دیوس‘‘ کے پروگرام کو مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے کہا کہ یوگ نہ تو عقیدت کا موضوع ہے، نہ ہی توہم پرستی کا۔ یہ تو ایک واضح طرز زندگی اور نظریہ زندگی کی بہتر علامت ہے۔ بھارت کے لئے ’’عالمی یوم یوگ‘ کا مطلب ہے۔ گلوبلائز ہوچکی دنیا کے ذریعہ بھارت کی جانب سے انسانیت دیئے گئے سب سے اعلیٰ تحفہ ’یوگ‘ کو منظوری دینے کے موقع کا اجتماعی خوشی منانا۔ گورنر نے کہا کہ بھارت کا ثقافتی نظریہ تو ہمیشہ سے عالمی رہا ہے۔ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرمملکت گری راج سنگھ نے کہا کہ یوگ ہماری ثقافت کی وراثت ہے اور اسے آج پوری دنیا نے بھی قبول کرلیا ہے۔