یوگی حکومت کافیصلہ: 41 آئی اے ایس افسروں کا تبادلہ

لکھنؤ،18؍اپریل:(پی ایس آئی)یوپی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے ایک بار پھر بڑا انتظامی ردوبدل کیا ہے۔ 41 آئی اے ایس افسروں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ ہفتے بدھ کو بھی 20 آئی اے ایس افسروں کا ٹرانسفر کیا گیا تھا۔ یوگی حکومت نے پچھلی حکومت کے مشہور آئی اے ایس افسر نونیت سہگل اور نوئیڈا کے صدر رما رمن کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر انتظارمیں کر دیا تھا۔ نئی تبدیلی کے تحت ڈاکٹر پربھات کمار کو گریٹر نوئیڈا اور جمنا اتھارٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔الہ آباد کے کمنشنر راجن شکلا کو شہری دفاع اور سیاسی تنظیم پنشن محکمہ میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں، کئی محکمہ دیکھ رہے ڈاکٹر آشیش کمار گوئل کو الہ آباد کا کمشنر بنایا گیا ہے۔ آگرہ کے کمشنر چندرکانت کو ریاست انسانی حقوق کمیشن کے سیکرٹری کے عہدے پر بھیجا گیا ہے۔ وہیں، جھانسی کے کمشنر کے رام موہن راؤ کو آگرہ کا کمشنر بنایا گیا ہے۔ وہیں، پنچایتی راج سیکشن میں کمشنر امت گپتا کو جھانسی کا کمشنر بنایا گیا ہے۔