یوگی نے اکھلیش حکومت میں بنے قبرستانوں کی چہاردیواری کی تحقیقات کاحکم دیا

لکھنؤ،18جون(آئی این ایس انڈیا)لاء اینڈآرڈرکے محاذپرناکام رہنے کے بعدبی جے پی حکومت کی توجہ دوسرے امورپرمرکوزہے۔پوری ریاست میں بدامنی پرگھرے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سابق کی اکھلیش حکومت کے راج میں قبرستانوں کی چاردیواری کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔قبرستانوں کی چاردیواری پر گزشتہ پانچ سالوں میں تیرہ سو کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔اسمبلی انتخابات کے مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے شمشان بمقابلہ قبرستان کا مسئلہ اٹھایاتھا۔یوگی نے یوپی کے وزیراعلیٰ کی کرسی سنبھالنے کے بعد اکھلیش کی سائیکل، آگرہ-،لکھنؤ جیسے کئی پراجیکٹ کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔ابھی وزیراعلیٰ یوگی کے راج میں قبرستان کی چاردیواری منصوبہ کی بھی جانچ ہوگی۔بی جے پی کے اسٹار پرچارک کے طور پر یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس معاملے کے بہانے اکھلیش حکومت کوگھیراتھا۔اپنے ہر انتخابی اسٹیج سے یوگی سماجوادی پارٹی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہتے تھے کہ اگر دوبارہ پردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت آئی تو صرف قبرستان ہی بنیں گے۔اکھلیش حکومت نے پانچ سالوں میں قبرستان کی چاردیواری بنانے پرتیرہ سوکروڑخرچ کئے تھے۔پہلے چار سالوں میں 200-200کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے جبکہ آخری یعنی انتخابی سال میں تقریباََپانچ 500کروڑ خرچ ہوئے تھے۔لیکن شمشان کی چاردیواری پرصرف600کروڑ خرچ کئے گئے۔چاردیواری کے نام پر گھوٹالے کی شکایات اکھلیش یادو کو بھی ملی تھیں۔ابھی محکمہ کے خصوصی سیکرٹری اور آئی اے ایس افسران کی قیادت میں تین ارکان کی ایک جانچ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔یہ کمیٹی ان پہلوؤں کی تحقیقات کرے گی کہ قبرستان کی چاردیواری متنازعہ زمین پر تو نہیں پیدا ہے ؟، تعمیر کے کام کی کوالٹی کیسی ہے ؟، چاردیواری کس ریٹ پر بنی ہے ؟، بازار سے زیادہ ریٹ پر تو معاہدے نہیں دیے گئے؟ اور کیا جتنے کا بجٹ تھا، اتنا کام ہوا ہے یا نہیں؟۔