اردو | हिन्दी | English
112 Views
Bihar News

1.5 کروڑ کا سونا برآمد، ہتھیار کے ساتھ 5 بینک لٹیرے بھی گرفتار

gaya
Written by Taasir Newspaper

گیا، 3مئی (مصطفی کمال)۔ کولکاتہ ہوئے بینک لوٹ واقعہ میں گیا کے شیرگھاٹی سے پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ گیا پولیس اور کولکاتہ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں سوموار کی دیر رات کو شیرگھاٹی تھانہ کے کرشنا پوری محلے میں ایک نشان زد مکان میں چھاپہ ماری کی گئی۔ پانچ بینک ڈکیت کے پاس سے 1.5 کروڑ کا سونا، 6 ہتھیار اور 30 گولی کے ساتھ برآمد کیا گیا۔ بدھ کو گیا ایس ایس پی گریما ملک نے پریس کانفرنس کر مذکورہ جانکاری دی۔ واضح ہوکہ گذشتہ ماہ کولکاتہ واقع ایس بی آئی بینک میں لوٹ کی بڑی واردات ہوئی تھی۔ کولکاتہ پولیس کی تفتیش میں واردات کے تار گیا سے بھی جڑے ملے تھے۔ اسے لے کر کولکاتہ پولیس مسلسل گیا پولیس کے رابطے میں تھی۔ اسے لے کر ہی شیرگھاٹی کے کرشناپوری محلے میں کئی دنوں تک واچ کرنے کے بعد سوموار کی رات کو چھاپے پڑے۔گیا اور اورنگ آباد کے علاقے میں پولیس کی کارروائی مسلسل جاری تھی۔ ڈاکوؤں کے پاس سے برآمد زیورات میں قریب 150 پیس سونے کی چین، 200 پیس سونے کی انگوٹی کے علاوہ کئی طرح کے زیورات شامل ہیں۔ برآمد زیورات 25 سے 30 سال پرانے ماڈل کے بتائے جا رہے ہیں۔ چھاپہ ماری کے دوران شیرگھاٹی سے پکڑے گئے لوگوں میں اسی تھانہ کے سمدا باشندہ سنجے، گروآ سے راجیش اور اورنگ آباد کے کسما تھانہ کے اپکی باشندہ ٹیچر منوج کو پکڑا گیا ہے۔ ان کی نشاندہی کی بنیاد پر دو اور کو پکڑا گیا، جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

About the author

Taasir Newspaper