144 اسکولوں کی منظوری اور 9 کے الحاق کو رد کرنے کا کا فیصلہ

پٹنہ 25ستمبر (سنجیو کمار): بہار اسکول اکزامنیشن بورڈ کے ذریعہ دو برسوں میں سمیتی کے ذریعہ دیئے گئے اسکولوں اور کالجوں کو الحاق کی جانچ کے بعد اتوار کو 56 اسکولوں کے الحا ق کو معطل اور 9 اسکولوں کے الحاق کو رد کیا گیا ہے۔ مذکورہ باتیں بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ 56 دیگر اسکولوں کے الحاق کو معطل کیا گیاہے۔ چونکہ یہ اسکول جانچ میں الحاق کی معیاری شرطوں پر کھرا نہیں اترے ہیں ایسے اسکولوں کو وجہ بتانے کیلئے 15 دنوں کا موقع دیا گیاہے۔ چیئرمین نے آنند کشور نے بتایا کہ 9 اسکولوں کے الحاق کو رد کرنے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ کیونکہ انہیں سمیتی کے ذریعہ الحاق دیا گیا تھا۔ لیکن مکتوب جاری نہیں کیا گیا تھا۔ ان اسکولوں کی جانچ کی گئی جس میں پایا گیاکہ الحاق کیلئے مقررہ پیمانہ کو یہ اسکول پورا نہیں کرتے ہیں۔ ایک کالج کے ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کافیصلہ کمیٹی کے ذریعہ لیا گیا۔ کیونکہ اس کالج کے ذریعہ الحاق کا مکتوب ملنے کے کچھ ہی طلبا وطالبات کا ایڈمیشن کرلیا گیا تھا۔ واضح ہوکہ بہار بورڈ کے ذریعہ پچھلے دو برسوں میں عطا کئے گئے اسکولوں کو الحاق کی جانچ کرائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں 31 ضلعوں میں کل 212 اسکولوں کا فیزیکل اور زمینی جائزہ سے متعلق ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ تشکیل شدہ جانچ ٹیم کے ذریعہ الحاق کے 18 معیاری شرائط پر کی جارہی ہے۔ کل 212 میں سے ابھی تک 117 کالجوں کی جانچ رپورٹ کمیٹی کے ذریعہ حاصل کرلی گئی ہے۔ حاصل ہوئے جانچ رپورٹ کی بنیاد پر اب تک 165اسکولوں کی جانچ پوری ہوچکی ہے جس میں اتوار تک کل 144 اسکولوں کی منظوری معطل کرنے ، 9 کے الحاق کو رد کرنے ، تین پر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کمیٹی کے ذریعہ کیا گیاہے۔