20 کروڑ کے 18فلیٹوں کی مالکن ہیں رابڑی:سوشیل مودی

پٹنہ، 20؍جون(آئی این ا یس انڈیا) بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل مودی نے آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کی اور دو نئی جائیداد کا خلاصہ کرتے ہوئے منگل کو الزام لگایا کہ لالو یادو کی بیوی اور بہار کی سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی کے پاس دارالحکومت پٹنہ میں 18فلیٹ اور 18پارکنگ ہے۔مودی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فی الحال 20کروڑ روپے سے زیادہ کی قیمت والے یہ 18فلیٹ کل 18652اسکوائر فٹ کے علاقے میں پھیلے ہیں۔اس کے علاوہ رابڑی دیوی نے پٹنہ شہر کے داناپور میں 20ڈسمیل زمین اور شیخ پورہ میں 15ڈسمیل زمین لالو یادو کے وزیر ریل رہتے ہوئے لکھوایا تھا ۔انہوں نے دعوی کیا کہ رابڑی دیوی نے یہ زمین ان لوگوں سے لکھوائی ،جن کے خاندان کو ریلوے میں ملازمت دی گئی یا ریلوے کے وزیر کے طور پر لالو یادو نے ان کی مدد کی۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ دارالحکومت پٹنہ کی ایک زمین اروند کمار یادو کے بیٹوں منوج، گوپی کرشن، راجیش کمار، ونود کمار اور سشیلا دیوی زوجہ اروند یادو سے منوج کمار کے خاندان کو ریلوے میں ملازمت دینے کے بدلے لکھوائی گئی۔انہوں نے کہا کہ دونوں فلیٹوں پر فروری 2011میں شریاکنسٹرکشن کے امریندر کمار سنہا خزانچی روڈ، پٹنہ کے ساتھ ڈیولپمنٹ معاہدہ کیا گیا۔اس کے مطابق کل 37ہزار 405اسکوائر فٹ میں 36فلیٹ بنایا جانا تھا، جن میں دونوں کی 50-50فیصد حصہ داری تھی۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہائشی، کاروباری کمپلیکس میں سے ایک لالو یادو کی والدہ مرچھیا دیوی کے نام پر ہے۔سشیل مودی نے کہا کہ اروند یادو کے خاندان کو عوامی کوآپریٹو بینک کے ذریعے چیک دکھائے گئے ہیں جن کی کبھی ادا ئیگی نہیں ہوئی ۔اس بینک کے صدر انور احمد ہے، جنہیں لالو یادو کا کباب وزیر کہا جاتا تھا۔قابل ذکر ہے کہ انور احمد کو لالو یادو نے ایم ایل سی بنایا، جن کے یہاں سی بی آئی نے گزشتہ دنوں نوٹ بند ی کے دوران فرضی بینک اکاؤنٹس کے الزام میں چھاپے ماری کر کے کر وڑوں روپے ضبط کیا تھا۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اس کے علاوہ موجا سگونا، نیا ٹولا، تھانہ داناپور کانتی سنگھ کی طرف سے پہلے لیز اور بعد میں فروخت ہوئی دکھائی گئی 62ڈسیمل زمین پر 18ہزار اسکوائر فٹ میں کمرشیل عمارت کی تعمیر کی جا رہی ہے۔