اردو | हिन्दी | English
245 Views
Politics

اب تمام منصوبوں کے مستفیدین کی تفصیلات ہوں گی وزیراعلیٰ کے موبائل پر

Akhilesh-Yadav
Written by Taasir Newspaper

لکھنؤ29 اپریل (آفاق عالم): وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر قائم کئے جارہے میگا کال سینٹر کے مختلف محکموں کی نشان زد اسکیموں کے مستفیدین کی اطلاع ان کے موبائل نمبر سمیت مہیا کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں چیف سکریٹری آلوک رنجن نے متعلقہ محکموں کے پرنسپل سکریٹریوں، سکریٹریوں کو ایک گشتی مراسلہ جاری کرتے ہوئے تفصیلات دستیاب کرانے کی ہدایت دی ہے۔ مجوزہ میگا کال سینٹر وزیراعلیٰ دفترکے واسطے قائم کیا جارہا ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ سماجی بہبود، ثانوی تعلیم، اقلیتی بہبود، ریونیو ، معذور افراد ترقیات اور محکمہ محنت کی اسکیموں کے بارے میں سال 2012-13، 2013-14 اور 2014-15 کے مستفیدین کی تازہ ترین تفصیلات اترپردیش ڈیولپمنٹ سسٹم کارپوریشن (یوپی ڈسکو) کو فراہم کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیرا علیٰ دفتر کیلئے میگا کال سنٹر کے قیام کی خاطر یوپی ڈسکو ورک ایجنسی نامزد کیا گیا ہے۔مجوزہ سینٹر کے توسط سے ابتدائی مرحلہ کے دوران ریاست کے 13 محکموں ، اداروں کی سال 2012-13، 2013-14 اور 2014-15 کی نشان زد 20 اسکیموں کے سلسلے میں متعلقہ مستفیدین سے آزادانہ فیڈ بیک حاصل کرتے ہوئے ان کی مناسب فعالیت کا رجحان شامل کیا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper