اردو | हिन्दी | English
273 Views
Deen Health

اسلام نے 1400سال قبل ہی شراب پر لگا دی تھی پابندی: قاری سراج

شراب پر پابندی وزیر اعلیٰ کا صحیح اور درست قدم:قاری منور                                                            مشرقی چمپارن، 8اپریل (محمد ارشد)۔ نتیش کمار نے شراب پر پابندی تو عائد کر دی اور اس سے جہاں کئی لوگوں کی زندگیاں برباد ہونے سے بچ گئی وہیں اب لوگوں نے بھوجپوری زبان میں چل رہے آج کل غلط گانے اور مذکورہ زبان میں اسلام کے خلاف نکالے گئے البم پر بھی روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس بابت سماجی کارکن قاری منور صاحب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا یہ قدم تعریف کے قابل ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وزیر اعلیٰ نے پورے حوصلے اور عوام کی دل کی باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے شراب پر پابندی لگائی ہے اسی طرح بھوجپوری زبان میں رائج اسلام کے اراکین سے متعلق غلط البم بنانے والوں پر بھی روک لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے عوام نے اور حلقہ کے ذی شعور لوگوں نے شراب پر پابندی لگائے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اس سے وزیر اعلیٰ کی مقبولیت دوگنی ہوئی ہے کیونکہ پہلے شراب کے نشے میں چور ہو کر لوگ اپنے گھروں میں آکے اور گھر والوں کے ساتھ مار پیٹ کے علاوہ بد سلوکی بھی کرتے تھے لیکن اب وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔وہیں دوسری جانب سید نا عثمان غنی کے ڈائریکٹر قاری سراج نے کہا کہ شراب پر پابندی وزیر اعلیٰ نے ابھی لگائی ہے لیکن اسلام نے تو ۱۴۰۰ سال قبل ہی شراب پر پابندی لگا دی تھی۔انہوں نے کہا کہ دیر سے ہی صحیح لیکن وزیر اعلیٰ کا یہ قدم قابل مبارک باد ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اسلام پر چلنے والوں اور اسلام کی بات کو ماننے والوں کو یہ بات بخوبی معلوم ہے کہ شراب صرف نقصان ہی نہیں پہنچاتا بلکہ اس کے نشے میں اس قدر خرابی ہے کہ وہ خاندانوں کو تباہ کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے شراب پر پابندی کے بعد اب صرف عورتیں ہی نہیں بلکہ وہ لوگ جو شراب کے عادی ہوچکے تھے وہ بھی اب شراب کے خرابیوں سے واقف ہونے لگے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper