اردو | हिन्दी | English
213 Views
Sports

اشون نے کئی موقعوں پر مجھے مشکل سے باہر نکالا ہے:دھونی

Dhoni
Written by Taasir Newspaper

ممبئی10اپریل(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے محدود اوور کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آج آف اسپنر روی چندرن اشون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس بالرنے کئی موقعوں پر ٹیم کومشکل حالات سے باہر نکالا ہے۔دھونی نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں تمل ناڈو کے اس گیند باز کو کل آئی پی ایل کے ابتدائی میچ میں صرف ایک اوور اور وہ بھی 16واں اوور دیا تھا۔آئی پی ایل کی رائزنگ پونے سپرجاٹس نے اس مقابلے میں سابق چمپئن ممبئی انڈینس کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔ورلڈ ٹی 20 میں دھونی اشون سے کسی طرح کے مبینہ اختلافات کی بات صاف کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کہا ہے، اشون نے مجھے کئی موقعوں پر مشکل حالات سے باہر نکالا ہے، اگرچہ پہلے چھ اوور میں بالنگ کرنا ہو یا آخری اوورز میں،وہ ایسا بالر ہے جو کسی بھی وقت آکر بہترین بولنگ کر سکتا ہے۔انہیں یہاں ایک میڈیا کانفرنس میں لاوا موبائل کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا۔اس موقع پر کہاکہ یہ ایسا مسئلہ ہے جیسا کسی حکمت عملی کا انکشاف کرنا،اشون باسمجھدار بالر ہے،وہ کسی بھی وقت بالنگ کر سکتا ہے،ایسا بھی وقت تھا جب ممبئی انڈینس نے کچھ وکٹ گنوا دئے تھے اور ان کے ٹاپ اور مڈل آرڈر پر دباؤ تھا۔رانچی کے اس سپر اسٹار نے سمجھاتے ہوئے کہاکہ کس طرح ممبئی انڈینس کی ٹیم پانچ اوور کے اندر 30رن پر چار وکٹ کے نقصان پر دو چار رہی تھی اور انہوں نے سوچا کہ ڈبیو کر رہے لیگ اسپنر مروگن اشون کو پورے چار اوور بالنگ کوٹہ مکمل کرانے اور اس نوجوان کے دماغ سے گھبراہٹ نکالنے کایہ مثالی وقت تھا۔

About the author

Taasir Newspaper