اردو | हिन्दी | English
1025 Views
Entertainment

اولمپکس 2016: سلمان خان خیر سگالی سفیر مقرر

Salman-Khan
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،23اپریل(پی ایس آئی) بالی وڈ کے اداکار سلمان خان بھارت کی طرف سے 2016 کے اولمپکس کیلئے خیر سگالی سفیر مقرر ہو گئے۔50سالہ اداکار بھارت کی اسپورٹس برادری کی دنیا بھر میں ترجمانی کریں گے۔برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں رواں برس منعقد کیے جانے والے اولمپکس مقابلوں میں بھارت کی طرف سے بالی اداکار سلمان خان کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا ہے۔اولمپک اور پیرالمپک 2016 کے مقابلے ریو ڈی جنیرو میں 5 اگست 2016 کو شروع ہو کر 21 اگست 2016 کو ختم ہوں گے۔ریو اولمپکس 2016 میں مختلف ممالک کی ریکارڈ 206 قومی اولمپک کمیٹیوں کے 10ہزار 500 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ سلمان خان کو اپنی پہلی کامیابی 1989 میں فلم ‘’میں نے پیار کیا‘ سے ملی جس پر ان کو فلم فیر ایوارڈ بھی دیا گیا۔2010 میں ان کی فلم ’’دبنگ’’ نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور 150کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔سلمان خان بھارتی ریاست مدھیہ پر دیش کے شہر اندورمیں 27 دسمبر 1965 کو بالی ووڈ کے معروف مصنف سلیم خان کے گھر پیدا ہوئے ،ان کا نام اصل نام عبدالرشید سلیم خان رکھا گیا لیکن فلمی دنیا میں وہ سلمان خان کے نام سے مشہور ہوئے۔

About the author

Taasir Newspaper