اردو | हिन्दी | English
179 Views
Sports

جدیجا کی شادی میں ہوائی فائرنگ،گھوڑے سے گرتے گرتے بچے

نئی دہلی،19 اپریل (پی ایس آئی) رویندرا جدیجا کی شادی میں ہوائی فائرنگ سے گھوڑا بدک گیا اور دولہا گرتے گرتے بچے جبکہ فوری طور پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق جدیجا جب اپنی بارات کے ساتھ گھوڑے پر سوار ہو کر نکلے تو ان کے کسی قریبی رشتے دار نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس سے گھوڑا ڈر گیا۔ جدیجا نے خود کو بڑی مشکل سے گرنے سے بچایا تاہم فائرنگ کی آواز سن کر لودھیکا پولیس اسٹیشن کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی۔ ایک آفیسر کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں پر فائرنگ کی اطلاع کنٹرول روم سے ملی ہم فوٹیج چیک کر رہے ہیں۔ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ جس اسلحے سے فائرنگ کی گئی وہ لائسنس یافتہ بھی ہے یا نہیں اور اگر لائسنس والے اسلحے سے بھی فائرنگ کی گئی تب بھی یہ غلط اور جرم ثابت ہونے پر تین برس جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper