اردو | हिन्दी | English
534 Views
Deen

حدیث…… عورتوں میں سب سے اچھی عورت وہ ہے جسے اس کا شوہر دیکھے تو خوش ہو جائے – نبی کریم ﷺ

اسلامی تاریخ : حضرت صہیب رومی

آپ کا نام صہیب بن سنان تھا آپ اصلاً عرب ہیں، لیکن بچپن میں رومی فوج نے ان کے گاؤں پر حملہ کرکے لوٹ لیا تھا اور بچوں کو اُٹھالے لے گئے، ان میں ایک یہ بھی تھے، ان فوجیوں نے سارے بچوں کو غلام بناکر بیچ دیا، جب وہ بڑے ہوئے انہوں نے تجارت کا پیشہ اختیار کیا : اللہ تعالیٰ نے ان کے مال میں بڑی برکت دی اور وہ کافی مالدار ہوگئے۔ ایک مرتبہ حضرت صہیب رومیؓ تجارتی سفر سے مکہ واپس آئے، تو حضورﷺ کی ایمانی دعوت کے شروع ہونے کی خبر سنی، حالات کی تحقیق کی، آپﷺ سے ملنے دار اَرقم پہنچے، تو اسی وقت حضرت عمارؓ بن یاسر بھی پہنچے، دونوں نے ایک ساتھ اسلام قبول کیا، ہجرت کے دوران جب کفار نے روکنا چاہا، تو اپنے مال ودولت کا پتہ بتاکر ان کو واپس کیا اور پھر ہجرت فرمائی، حضورﷺ نے انہیں دیکھ کر فرمایا : ابو یحییٰ تمہاری تجارت رہی، ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے ان کی ہجرت اور مالی قربانی کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: ’’بعض لوگ ایسے ہیں کہ اللہ کی رضا مندی حاصل کرنے کے لیے اپنی جان بھی فروخت کردیتے ہیں‘‘۔ [سورۂ بقرہ : 207 ] ان کا انتقال تہتّر سال کی عمر میں ۳۸ھ ؁ میں مدینہ میں ہوا اور وہیں دفن ہوئے۔

About the author

Taasir Newspaper