اردو | हिन्दी | English
289 Views
Health

دسترخوانِ تاثیر

چکن شامی کباب

اجزاء: بون لیس چکن (لیگز ،بریسٹ)۔آدھا کلو ، چنے کی دال (تیس منٹ بھیگی ہوئی)۔۔۔ آدھا کپ
ادرک لہسن۔ایک چائے کاچمچہ ، بڑی پیاز سلائس۔ ایک عدد ، ڑابت لال مرچ۔آٹھ عدد، نمک۔ایک چائے کاچمچہ ، گرم مصالحہ۔ایک چائے کاچمچہ ، انڈا۔ایک عدد ، دہی۔دو کھانے کے چمچے ، کٹا ہرا دھنیا۔دو کھانے کے چمچے ، ہری مرچ۔چار عدد ، باریک کٹی پیاز۔ایک عدد ، پانی۔دو کپ
ترکیب: ایک پین میں آدھا کلو بون لیس چکن کو آدھا کپ بھیگی ہوئی چنے کی دال ،آٹھ ڑابت لال مرچ ،ایک چائے کا چمچہنمک، ایک عدد باریک کٹی پیاز اور دو کپ پانی کے ساتھ ڈال کر پکائیں،یہاں تک کہ گوشت گل جائے اور پانی خشک ہوجائے۔اب انہیں اچھی طرح چوپ کریں اور ساتھ ہی ان میں ایک عدد انڈا ،دو کھانے کے چمچے دہی ،ایک چائے کاچمچہ گرم مصالحہ،دو کھانے کے چمچے کٹا ہرا دھنیا ،چار عدد ہری مرچ اور ایک عدد کٹی پیاز شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔پھر انہیں شامی کباب کی شکل دے کر فرائینگ پین میں شیلیو فرائی کرلیں۔

فش کارن سوپ

اجزاء:بون لیس فش۔ایک پاؤ ، سویٹ کارن۔100گرام ، سرکہ۔ ایک کھانے کا چمچہ ، فش سوس۔2کھانے کے چمچے ، ہری پیاز۔باریک کٹی ہوئی 2کھانے کے چمچے ، ووسٹر شائر سوس۔ایک کھانے کا چمچہ ، مکھن۔ایک چائے کا چمچہ ، ادرک لہسن کاپیسٹ۔ایک چائے کا چمچ ، کارن فلور۔4چائے کے چمچے ، چکن اسٹاک۔ایک لیٹر ، سفید مرچ۔حسبِ ذائقہ ، نمک۔حسبِ ذائقہ۔
ترکیب: فش پر نمک، ایک چائے کا چمچ کارن فلور اور سفید مرچ لگا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ چکن اسٹاک کو اْبالیں۔ نان اسٹک پین میں مکھن گرم کرکے ادرک لہسن پیسٹ ساتے کرلیں۔ اب فش شامل کرکے2۔3 منٹ کے لئے فرائی کریں۔ اسٹاک اْبلنے لگے تو اس میں فش اور سویٹ کارن شامل کردیں۔ پھر فش سوس،نمک،سرکہ، سفید مرچ، ووسٹر شائر سوس شامل کرکے مزید اْبالیں۔ باقی کارن فلور تھوڑے سے پانی میں گھول کر اسٹاک میں شامل کردیں۔ گاڑھا ہونے پر چولھے سے اْتارلیں۔ ہری پیاز شامل کرکے گارلک بریڈ کے ساتھ سرو کریں۔

سکندری پلاو

پاؤ، چاول۔300گرام ، پیاز۔دو عدد ، ادرک لہسن کا پیسٹ۔دو کھانے کے چمچے ، گاجر۔ایک عدد ، دودھ۔ایک کپ ، بادام۔50گرام ، پستے۔50گرام ، کاجو۔50گرام ، تیز پتے۔دو عدد ، دار چینی۔ایک ٹکڑا ، چھوٹی الائچی۔چار عدد ، ثابت زیرہ۔ایک چائے کا چمچہ ، ثابت لال مرچ۔چار سے پانچ عدد ، نمک۔حسب ذائقہ ، گھی۔آدھ پاؤ ، پانی۔ڈیڑھ گلاس
ترکیب: پہلے پین میں آدھاپاؤ گھی ، باریک کٹی دو عدد پیاز ، آدھا کلو گوشت اور دو کھانے کے چمچے ادرک لہسن کاپیسٹ شامل کرکے بھون لیں۔ جب گوشت کا رنگ تبدیل ہوجائے اور پیاز اچھی طر ح سے نرم ہوجائیں تو اس میں دو عدد تیز پتے ، ایک ٹکڑا دار چینی ، چار عدد چھوٹی الائچی ، ایک چائے کا چمچہ ثابت زیرہ ، لال مرچ مرچ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ڈھک کرگوشت گلنے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس دوران ایک عدد گاجر کے چھوٹے کیوبز کاٹ کر تھوڑے سے گرم پانی میں جوش دے لیں۔ 25سے 30منٹ بعد جب گوشت گل جائے تو اس میں بادام پستے کاجو اْبلے چنے اور چاول شامل کریں۔ اب ہلکی آنچ پر چاولوں کو اتنا پکائیں کہ چاول پھول کر اوپری سطح پر آنے لگیں ، پھر حسب ذائقہ نمک شامل کرکے مکس کریں اور 8سے 10منٹ کا دم دے دیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔

About the author

Taasir Newspaper