اردو | हिन्दी | English
138 Views
Politics

سبھی مذاہب دیتے ہیں امن کا پیغام :وزیر اعلی

nitish-kumar
Written by Taasir Newspaper

بہار شریف ، 2اپریل (محمد توصیف جمال) دنیا میں سبھی مذہب امن، بھائی چارہ اور عدم تشدد کا پیغام دیتا ہے ،امن سے ہی اتحاد بر قرار رہ سکتی ہے ۔مذکورہ با تیں وزیر اعلی نتیش کمار نے راجگیر واقع انٹر نیشنل سینٹر میں منعقد اکھل بھار تیہ ترتھ پرو ہت مہا سبھا کے پروگرام میں موجود لوگوں سے خطا ب کر تے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سبھی مذہب او ر سبھی خیا لات کا احترام اور عزت افزائی کر نی چا ہئے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سبھی مذہب امن کا پیغام دیتا ہے اور ہندو ستا ن کے کلچر میں بھی امن رگ رگ میں بسی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ راجگیر کی سر زمین نہایت ہی تا ریخی ہے اور یہ سر زمین سبھی مذہب کا سنگم ہے ۔ راجگیر کے سر زمین پر جہاں بھگوان بو دھ ،مہا ویر ،گرو نا نک اور مخدوم شیخ شرف الدین احمد یحی منیری ؒ سے تعلق رہی ہے ۔ وہیں ہندو دھرم کا بھی نہایت ہی مقدس مقام رہا ہے ۔ہر تین سال پر لگنے والا ملماس میلا میں لا کھوں کی تعداد میں عقیدت مند تشریف لا تے ہیں ۔ وزیر اعلی موصوف نے کہا کہ پانچ پہاڑی ،کنڈ ،جھرنا اور یہاں کی قدرتی آب و ہوا سے یہا ں آنے والے لو گ سرا بور ہو جا تے ہیں ۔ریسرچوں کے مطابق یہاں کے پہاڑ یوں کی عمر قریب دو سے دس کروڑ سال کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہا ں کے گرم جھرنوں سے نکلنے والی پانی انسان کے لے کا فی مفید ہے ۔جھرنے کا پا نی استعما ل کر نے سے کئی قسم کی بیماریوں سے لو گوں کو نجات ملتی ہے ۔وزیر اعلی موصو نے کہا کہ راجگیر کے پورے علاقے کو فلاح و بہبو د کے لیے سرکار مستعدی کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ (باقی صفحہ 7 پر)
نا لندہ یو نیور سیٹی کو تیز رفتاری کے ساتھ بنا نے کا کام جاری ہے ۔ مذکورہ یو نیور سیٹی جب بنکر تیار ہو گی تویقینی طور پر یو نیور سیٹی دنیا کو علم کی روشنی سے سرفراز کر ے گی ۔آخر میں وزیر اعلی نے کہا کہ گذشتہ ایک اپریل سے دیشی شراب پر پا بندی عائد کر دی گئی ہے ۔یہ سب بہار کے عوام کی خواہش کا احترا م کرتے ہو ئے کی گئی ہے شراب بندی سے سماج کے سبھی لوگوں میں خوشحالی آئے گی ۔اس موقع پر رکن را جیہ سبھا آر سی پی سنگھ،سابق وزیر سریندر پرساد ترون ،رکن اسمبلی روی جیوتی کمار،جدیو سینئر لیڈر منا صدیقی،آفتاب عالم ،منا ملک ،محمو د بکھو سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لیڈران مو جو د تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper