اردو | हिन्दी | English
665 Views
Deen

علامہ سید سلیمان ندوی کی خدمات پر سمینار منعقد

3
Written by Taasir Newspaper

بہار شریف ، 4اپریل(محمد توصیف جمال)حضرت مو لانا سید سلیمان ندوی ؒ کی شخصیت قطعی تعارف کی محتاج نہیں ہے ۔ان کے خدمات پر مقامی ٹاؤ ن ہا ل میں ایک پر وقار سمینار منعقد کی گئی ۔ سمینا ر کا آغاز قاری محمد شارق کے ذریعہ کئے گئے تلاوت کلام پاک سے شروع ہو ئی۔اس موقع پر علا مہ سید سلیمان ندوی کے صاحبزادہ حضرت مو لا ناڈاکٹر سلمان خلف الرشید نے سمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ 1950 ؍کے بعد پہلی مرتبہ اپنے وطن آنے کا مو قع ملا ہے ۔یہاں آکر مجھے کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے میں نے اپنے بچپن کو ضلع کے دسنہ گاؤں میں گزاری ہے ۔دسنہ ا ور استھانواں میں گزارے گئے دنوں کی یاد آج تا زہ ہو رہی ہے ۔ اس کے بعد مو صوف نے یہ شعر پڑھا سجدہ طلب ہے راہ کا ہر ذرہ اے جگر کیا ہم حدود کو چہ جاناں میں آگئے
اس کے بعد موصوف نے حضرت علامہ سید سلیمان ندوی کی ادبی خدمات پر کھل کر اپنے خیالا ت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسان کو زیادہ سے زیادہ کتابوں کا مطالعہ کر نا چا ہئے ۔کتابوں کے مطالعے سے لوگوں کو کا فی معلو مات فراہم ہو تی ہے ۔ معلو م ہو کہ یو نا ئیٹیڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے ذریعہ مذکورہ سمینار منعقد کیا گیا تھا ۔جس میں کثیر تعداد میں ریاست ہی نہیں بلکہ دیگر ریاستوں سے لوگ تشریف لا ئے تھے ۔ نظامت کے فرائض حضرت مو لانا ڈاکٹر راشد نسیم ندوی نے بخوبی انجام دیا جبکہ کنوینر کی حیثیت سے مولانا طلحہ نعمت ندوی نے بخوبی اپنی ذمہ واری کو نبھا یا ۔اس موقع پر پرو فیسر مولانا ابوا لکلام قاسمی ،پروفیسر احمد سجاد،پروفیسر ارشد اسلم ،مولانا عمیر الصدیق ندوی،مو لانا حسان خان ندوی،محمد ضیا ء الحق ،محمد نصیر عالم ،محمد شیام الدین ،محمد سرور عالم ،سابق رکن اسمبلی سید نو شاد النبی عرف پپو خان وقاضی منصور صاحب سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لو گ موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper