اردو | हिन्दी | English
187 Views
Politics

محبوبہ آج وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گی

m-mufi
Written by Taasir Newspaper

سرینگر3اپریل(آئی این ایس انڈیا) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کل جموں کشمیر کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گی،کل وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے کے بعد وہ پہلی مسلم خاتون وزیر اعلی بن جائیں گی جو بی جے پی کے ساتھ اتحاد حکومت کی قیادت کریں گی۔پی ڈی پی کے بانی مفتی محمد سعید کی بیٹی 56 سالہ محبوبہ کل صبح 11 بجے جموں واقع شاہی محل میں عہدے اور رازداری کا حلف لیں گی۔محبوبہ کاوزیر اعلی کے طور پر حلف لینا جموں کشمیر ہی نہیں بلکہ باقی ملک کی تاریخ میں بھی ایک اہم واقعہ ہو جائے گا۔محبوبہ جموں کشمیرمیں حکومت کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی اور ہندوستان کے کسی ریاست کی پہلی مسلم خاتون ہوں گی۔گورنراین این ووہرا نے کل پی ڈی پی صدر کو ریاست میں پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط حکومت کی قیادت کرنے اورحکومت بنانے کو مدعو کیا تھا۔
سرکاری ترجمان نے کہامحبوبہ مفتی کو حکومت بنانے کیلئے گورنر کی طرف سے اس بارے میں ان کی پی ڈی پی اور بی جے پی سے ریاست میں حکومت کی تشکیل کے بارے میں بحث اور ان کی اور ریاستی بی جے پی صدر،ست شرما سے حاصل پیغام کے بعد دعوت دی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Leave a Comment